بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاک فوج نے برف سے ڈھکے برزل پاس کو آمدورفت کے لیے کھول دیا

 برزل پاس گلگت سے 178 کلومیٹر دور، پاک آرمی اور عوام دونوں کے لیے اہم چوک پوائنٹ ہے

پاک فوج نے برف سے ڈھکے برزل پاس کو عوام کے لیے کھول دیا ہے،  برزل پاس گلگت سے 178 کلومیٹر دور واقع ہے، یہ پاک آرمی اور عوام دونوں کے لیے اہم چوک پوائنٹ ہے۔ اس جگہ کی اونچائی سطح سمندر سے 13808 فٹ ہے جو اکتوبر سے اپریل تک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔ اس علاقے کے تقریبا 61 گاؤں اور 15 ہزار افراد پر مشتمل آبادی کے لیے صرف یہی راستہ میسر ہے۔

برزل پاس سے ہر سال 50سے 60 ہزار گاڑیوں کا گزر ہوتا ہے اور اس سال یہ پاس جنوری اور فروری کے لیے بند ہوا تھا۔ پاک فوج کی جانب سے برف سے ڈھکے برزل پاس کو اب عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے جوانوں نے اس پاس کو کھولنے کیلئے دن رات انتھک محنت کی۔ پاک فوج کے جوانوں نے منفی 30 ڈگری سینٹی گریڈ کے سرد موسم میں بھی اپنا کام بخوبی سرانجام دیا۔

اس احسن اقدام کے باعث علاقہ مکینوں نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ پاکستان آرمی کی یہ کاوش سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہے جسے کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

مزید پڑھیے  سکیورٹی فورسز کا دہشتگردوں کیخلاف آپریشن، 3 جوان شہید
Back to top button