بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پی ایس ایل، لیگ رائونڈ میں آج آخری دو میچ کھیلے جائینگے

 پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں آج ڈبل ہیڈر شیڈول ہے، شائقین کرکٹ سپر لیگ کے سپر میچز دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔پی ایس ایل 8 میں لیگ راؤنڈ کے آخری روز 2 میچز کھیلے جائیں گے، دوپہر 2 بجے پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان راولپنڈی سٹیڈیم میں زور کا جوڑ پڑے گا۔ایک طرف قلندرز کے ہاتھوں 119 رنز سے شکست کھانے والی ہوم ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ جیت کے ساتھ کم بیک کرنے کے لیے پر عزم ہے تو دوسری جانب مسلسل دو شکستوں کے بعد پشاور زلمی نے بھی جیت کی ٹھان لی ہے۔

رات 7 بجے سپر لیگ کا سپر ڈوپر مقابلہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کے مابین قذافی سٹیڈیم لاہور میں ہوگا، چوکے چھکوں کی بہار اور وکٹوں کی بھرمار ہوگی، اہم مقابلے کے لیے دونوں ٹیموں کی تیاریاں مکمل اور جیت پر نظریں جما لیں ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ قلندرز اپنے ہوم گراؤنڈ میں ڈالیں گے دھمال یا ایک بار پھر کنگز ماریں گے میدان، سنسنی خیز مقابلے کے دلچسپ نتیجے کے لیے شائقین کرکٹ بے تاب ہیں۔

اشتہار
Back to top button