بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک، میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے وقت گرم رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چودہ ڈگری، لاہور انیس، کراچی چھبیس، پشاور اٹھارہ، کوئٹہ تیرہ، گلگت سات، مری آٹھ اور مظفر آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ، لیہہ اور جموں میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں میں چار ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چودہ، لیہہ منفی آٹھ، پلوامہ اور بارہمولہ میں تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button