بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

گرجاگھر میں فائرنگ کے نتیجے میں7 افراد ہلاک

جرمنی کے علاقے ہیمبرگ کے گرجاگھر میں فائرنگ کے نتیجے میں کم سے کم 7 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق  گراس بارسٹل ڈسٹرکٹ میں چرچ میں نامعلوم شخص کی جانب سے فائرنگ کی گئی، فوری طورپرفائرنگ کا مقصد معلوم نہیں ہوسکا۔

پولیس کا کہنا ہے حملہ آور کے فرار ہونے کی کوئی اطلاعات نہیں ہیں،توقع ہے کہ حملہ آور بھی ہلاک افراد میں شامل ہے۔رپورٹس کے مطابق ہلاک افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ہیمبرگ کے وزیر داخلہ نے ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کے خصوصی اہلکاروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر تعینات کر دی گئی ہے،شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

اشتہار
Back to top button