قومی
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں عام انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا جس کے مطابق صوبہ پنجاب میں 30 اپریل کو الیکشن ہوں گے۔شیڈول کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کی پولنگ 30 اپریل کو ہو گی، 11 مارچ کو پبلک نوٹس جاری ہو گا، پنجاب میں کاغذات نامزدگی 12 سے 14 مارچ تک جمع کرائے جا سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق پنجاب میں عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 22 مارچ کو ہو گی، امیدواروں کو انتخابی نشان 6 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کومخصوص نشستوں کی ترجیحی فہرست 14 مارچ تک ریٹرننگ افسر کے پاس جمع کرانا ہو گی۔