بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

اسرائیلی فوج کا مہاجر کیمپ پر حملہ، 6 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کی مہاجر کیمپ پر حملہ کرکے 6 فلسطینی شہریوں کو شہید کر دیا۔فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ کہنا ہے کہ مغربے کنارے میں جنین کی مہاجر کیمپ پر اسرائیلی فوجی حملے میں 6 فلسطینی شہید جبکہ 11 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔عرب میڈیا کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے ایک گھر کا محاصرہ کرتے ہوئے اس پر راکٹ فائر کیے۔

مزید پڑھیے  روس کا حملہ،یوکرین کے دارالحکومت سے لوگوں کا انخلا ، گاڑیوں کی لمبی قطاریں
Back to top button