بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

گوہر ایوب بنگی بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے نائن کیمپس میں ٹاپ کیا اور گولڈ میڈل کے حقدار پائے

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نورپور تھل کے ہونہار سپوتوں کا شاندار کامیابیوں کا سفر جاری و ساری ، عوامی ،سماجی ،تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ پیلووینس تھل سے تعلق رکھنے والے ہونہار طالبعلم گوہر ایوب بنگی نے بیچلر آف بزنس ایڈمنسٹریشن میں یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور کے نائن کیمپس میں ٹاپ کیا اور گولڈ میڈل کے حقدار پائے۔ گولڈ میڈل حاصل کرنے والے قابل فخر طالب علم گوہر ایوب بنگی تحصیل نور پور تھل کےقصبہ پیلووینس تھل کی معروف سماجی شخصیت ملک محمد ایوب بنگی کے صاحبزادے ہیں جبکہ محمد مزمل انعام کھارا نے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور میں آل پنجاب جامعات کے مقابلہ ء نعت خوانی میں سیکنڈ پوزیشن حاصل کی ہے ۔ علاقہ تھل کا سرمایہ ء افتخار معروف نعت خواں محمد مزمل انعام کھارا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے جنرل سیکریٹری ملک زوارحسین کھارا کےصاحبزادے ہیں ،جن کا تعلق دادو والا تھل سے ہے ، تحصیل نور پور تھل کے قصبہ ڈھمک تھل کے قابل فخر سپوت ثناء اللہ اعوان کو چائنا کی مشہور یونیورسٹی میں سکالر شپ کے ساتھ پی ایچ ڈی میں داخلہ مل گیا ہے ۔ اسی طرح عینوں تھل سے تعلق رکھنے والے قابل فخر سپوت جواد احمد جوئیہ جو کہ ایڈووکیٹ حافظ ملک محمد نجم جوئیہ کے چھوٹے بھائی ہیں۔ انہیں یونیورسٹی آف ایجوکیشن ٹاؤن شپ کیمپس لاہور میں منعقدہ کانووکیشن میں فزکس میں بیچلر آف سائنس کی ڈگری عطا کی گئی ہے۔

اشتہار
Back to top button