ضلع خوشاب میں 15روزہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر میں 15روزہ صفائی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔صفائی نصف ایمان کے اہداف کو سو فیصد حاصل کر نے کیلئے ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کی زیر قیادت زیرو ویسٹ صفائی مہم کی آ گاہی کیلئے سرور شہید لائبریری چوک تا کالج چوک جوہرآباد ایک آگاہی واک کا اہتمام کیا گیاجبکہ نورپورتھل میں اسسٹنٹ کمشنر علیزہ ریحان کی زیرنگرانی بھی میونسپل کمیٹی سے واک کاانعقاد کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر جوہرآباد میں نکالی جانے والی واک میں اے ڈی سی (جی) خوشاب احمد صہیب،اے ڈی سی (آر) مطہر امین حیات وٹو، اسسٹنٹ کمشنر نعمان محمود ،سی او ایم سی حرا جاوید بلوچ ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک امتیاز احمد مانگٹ،ڈی ایچ او ڈاکٹر راؤ گلزاریوسف، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی،ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر طاہر حیات،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امان اللہ قاضی،ڈی او پاپولیشن چوہدری شاہد،ڈی ایس پی ذالفقار حسن،محکمہ ریسکیو 1122،ایجوکیشن اور دیگر محکمہ جات کے افسران موجود تھے۔ اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زیرو ویسٹ مہم کو کامیاب بنا نے کیلئے انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ صفائی نصف ایمان ہے اور ہم سب کا فر ض ہے کہ ہم اپنے شہر کو صاف رکھیں۔ دریں نورپورتھل میں جاری پندرہ روزہ صفائی مہم کے حوالے سے انچارج سینیٹری ورکرز عقیل عباس خان بلوچ نے میڈیا کو بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنر میڈم علیزہ ریحان کی ہدایت پر شہر میں گلی ،کوچوں ، چوکوں اور چوراہوں سمیت بازاروں اور مارکیٹوں میں بھی صفائی کے لیے مؤثر اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ میونسپل کمیٹی کے عملہ صفائی کے ساتھ اس سلسلے میں بھرپور تعاون کریں ۔