بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

عمران خان کو وارنٹ کا پہلا قدم نوٹس، اگلے مرحلہ گرفتاری ہے، آئی جی اسلام آباد

انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس اسلام آباد اکبر ناصر نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری کا واضح حکم ہے۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھاکہ وارنٹ کا پہلا قدم نوٹس ہے جو انہوں نے وصول کرلیا، ان کے علم میں آگیا کہ عدالت انہیں بلارہی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ اب اگلا مرحلہ گرفتاری ہے۔کارکنان کی جانب سے مزاحمت پر آئی جی کا کہناتھاکہ گرفتاری میں رخنہ ڈالا گیا تو یہ ایک اور جرم ہوگا، کارکنان سے درخواست ہے کہ عدالت کے حکم اور پولیس کی کارروائی کو پورا کرنے میں مدد کریں۔

اشتہار
Back to top button