بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ملک منیب سعید سگو کو لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز کی طرف سے ڈینز آنرز ایوارڈ عطا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) علاقہ تھل کے ایک اور قابل فخر سپوت کا منفرد اعزاز ، ملک منیب سعید سگو کو لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ سائنسز کی طرف سے ڈینز آنرز ایوارڈ عطا کردیا گیا ، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ ملک منیب سعید سگو لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن کے فائنل سیمسٹر کے طالب علم ہیں۔ انہیں یہ ایوارڈ ایم بی اے پروگرام میں شاندار اچیومنٹ کی بناء پر عطاکیاگیا ہے۔ ہونہار طالب علم ملک منیب سعید سگو کو ڈینز آنرز ایوارڈ سے سرفراز کیا جانا درحقیقت نہ صرف تحصیل نورپورتھل بلکہ پورے ضلع خوشاب کا ایک اعزاز ہے ۔علاقہ تھل کے سرمایہ ءافتخار ملک منیب سعید سگو نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا ہے کہ اللہ تعالی ا کے فضل و کرم سے ہماری پے درپےشا ندار کامیابیاں ہمارے والدین کی دعاؤں اور اساتذہ کرام کی شبانہ روز محنت شاقہ کاثمر ہیں۔ انشاءاللہ مزید محنت کرکے نہ صرف اپنے علاقہ تھل اور ضلع خوشاب بلکہ ملک و قوم کا نام روشن کروں گا ۔ یاد رہے کہ ملک منیب سعید سگو کے بھائی ملک حسیب سعید سگو نیدرلینڈز میں بطور سینئر سافٹ وئیر انجینئر کے طور پر اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔ واضح رہے کہ ملک منیب سعید سگو اور ملک حسیب سعید سگو کا آبائی علاقہ کاتی مار تھل / خوشاب ہے۔ وہ علاقہ تھل کے سرمایہ ء افتخار ہردلعزیز علمی و سماجی شخصیت ایکس ڈائریکٹر ڈی پی آی کالجز پنجاب اور ممبر بورڈ آف گورنر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن سرگودھا جناب پروفیسر ملک محمد سعید سگو کے صاحبزادے ہیں ۔

اشتہار
Back to top button