بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کم کردی

موڈیز نے پاکستان کی معاشی ریٹنگ کم کر کے سی اے اے ون سے سی اے اے تھری کر دی ہے۔موڈیز کی جانب سے عالمی ادائیگیوں کے چیلنجز اور ڈیفالٹ رسک کو دیکھتے ہوئے پاکستان کی ریٹنگ کم کی گئی، موڈیز کے مطابق پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ترین سطح پر آگئے ہیں۔واضح رہے موڈیز نے اکتوبر 2022 میں پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ کو بی 3 سے کم کر کے سی اے اے 1 کر دیا تھا اس حوالے سے موقف اپنایا گیا تھا کہ لیکویڈٹی، بیرونی خدشات اور قرض کے باعث ریٹنگ کم کی گئی ہے۔

موڈیز نے مزید کہا تھا کہ پاکستان کے آؤٹ لک میں تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ منفی پر ہی موجود ہے، اس سے قبل جون میں ہی عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کا آؤٹ لک جاری کرتے ہوئے ریٹنگ مستحکم سے منفی کی تھی۔

اشتہار
Back to top button