بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز نے اسلام آباد کو 110 رنز سے شکست دیدی

لاہور قلندرز نے یکطرفہ میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 110 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل پردوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے 16 ہویں میچ میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں مدمقابل تھیں۔لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز  نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جیت کیلئے 201 رنز کا ہدف دیا۔

لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز  میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 200 رنز  بنائے، لاہور قلندرز کے عبداللہ شفیق نے 45 رنز اسکور کیے، فخر زمان نے 36 اور  سیم بلنگز نے 33 رنز کی اننگز کھیلیں۔اسلام آباد کی جانب سے ٹام کرن نے تین اور شاداب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں اسلام آباد کا کوئی بھی کھلاڑی لاہور کے بولرز کے سامنے جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 90 پر آؤٹ ہوگئی۔

رحمان اللہ گرباز 23 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے۔ لاہور کی جانب سے ڈیوڈ ویزے نے تین جبکہ سکندر رضا اور راشد خان نے دو، دو وکٹیں حاصل کی۔پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز 5  میچز میں سے 4 جیت کر 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ 5 میچز میں سے 3 میچز جیت کر تیسرے نمبر پر ہے۔

اشتہار
Back to top button