بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ تبادلہ، 2 جوان شہید، 2 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان میں فورسز سے مقابلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے جب کہ جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد بھی مارے گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں کارروائی کی جس دوران فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی فائرنگ سےسپاہی عمران اللہ اورسپاہی افضل خان شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مؤثرطریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا جب کہ دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کےقتل میں ملوث تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ پاک فوج دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے، بہادرجوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارےعزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

مزید پڑھیے  خودکش حملہ آور اور 4 سہولت کار گرفتار
Back to top button