بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ کی خوشاب میں کھلی کچہری، عوام کو موقع پر ہی ریلیف دلوایا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ مشتاق احمد اعوان نے مختلف وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات خوشاب کیمپ آفس میں سنیں اور اکثر شکایات پر عوام کو موقع پر ہی ریلیف دلوایا۔ اس موقع پر وفاقی محکموں، فیسکو، سوئی گیس، پاسپورٹ، ای او بی آئی، نادرااوربیت المال کے آفیسران بھی اپنی رپورٹس لے کر موجود تھے۔کھلی کچہری کے دوران 15کیسزکی شکایات کی سماعت ہوئی۔ جن میں سے 12 شکایات پر موقع پر ہی عوام کو ریلیف مل گیا۔ اس موقع پر وفاقی محتسب کے کنسلٹنٹ مشتاق احمد اعوان نے مختلف محکموں کے افسران کو وفاقی محتسب اعلیٰ اعجاز احمد قریشی کی جانب سے جاری ہدایات کے بارے آگاہ کیا کہ عوام کو بلا تاخیر ریلیف فراہم کیا جائے۔ عوام کو انصاف فراہم کرنے کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button