قومی
ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی کی درخواست مسترد
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی ویڈیو لنک پیشی کی درخواست مسترد کردی۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی بینکنگ کورٹ میں ویڈیو لنک پر حاضری کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
عدالت عالیہ نے درخواست مسترد کرتے ہوئے عمران خان کو 28 فروری کو بینکنگ کورٹ میں پیش ہونےکا حکم دے دیا۔عدالت نے قرار دیا ہےکہ 28 فروری تک عمران خان کی ضمانت کے فیصلے پر حکم امتناع برقرار رہے گا۔
خیال رہےکہ 15 فروری کو عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے بینکنگ کورٹ کو 22 فروری تک عمران خان کی درخواست ضمانت پر فیصلے سے روک دیا تھا۔