ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب خواتین کو خود کفیل بنانے کیلئے اپنی تمام تر توانا ئیاں صرف کر رہا ہے، احمد صہیب
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) خوشاب احمد صہیب نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم خوشاب کا ادارہ خواتین کو خود کفیل بنانے اور انہیں بہترین ہنر سکھانے کیلئے اپنی تمام تر توانا ئیاں صرف کر رہا ہے۔لہذا اپنے گھر کی خوشحالی کیلئے یہاں ہنر سیکھ کر اپنے خاندان اور بچوں کی بہترین کفالت و پرورش کرسکتی ہیں۔ وہ سوشل ویلفیئر کمپلیکس کے وزٹ کے دوران ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم میں مختلف شعبوں کامعائنہ کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم مینیجر ام فروا ہمدانی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) کااستقبال کرنے کے بعد انہیں مختلف شعبوں کا وزٹ کروایا اور مختلف ٹریڈز کے بارے بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے صنعت زار کی ٹیچرز کی محنت وکاوشوں اور طا لبات کے ہاتھوں سے بنائی گئی مصنوعات پر اطمینان کااظہار کیا اور ہدایت کی کہ ان مصنو عات کو سوشل میڈیا پر زیا دہ سے زیادہ ہائی لائٹ کیا جائے نیز انہیں درازاور فروش کی ویب سائٹس پر بھی شیئر کیا جائے تاکہ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل ہوم کی آمدن میں اضافہ ہو۔اس موقع پرا نکے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈسٹرکٹ خوشاب ملک امتیاز احمد مانگٹ بھی موجود تھے۔