بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول، ڈیزل، مٹی کے تیل، لائٹ ڈیزل، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت اب کیا ہو گی؟

روپے کی گرتی ہوئی قدر کے پیش نظر حکومت پاکستان نے پیٹرول کی قیمت میں 22.20 روپے اور ڈیزل 17.20 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کا اعلان کردیا ہے۔حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 22.20 روپے، ڈیزل کی قیمت میں 17.20 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 12.90 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9.88 روپے فی لیٹر بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں
پیٹرول فی لیٹر: 272 روپے
ہائی اسپیڈ ڈیزل فی لیٹر: 280 روپے
مٹی کا تیل فی لیٹر:202 روپے 73 پیسے
لائٹ ڈیزل آئل فی لیٹر: 196 روپے 68 پیسے
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ روپے کی قدر میں گرتی ہوئی کمی کو قرار دیا گیا ہے۔اس اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 272 جبکہ ڈیزل 280 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔اسی طرح مٹی کے تیل قیمت اضافے کے بعد 202.73 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل 196.68 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہو گا۔

قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج رات 12بجے سے ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب مسلسل دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا گیا ہے جہاں اب سے 15دن قبل بھی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ کیا گیا تھا۔یکم فروری کو حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔اس کے علاوہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 18، 18 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا تھا۔

اشتہار
Back to top button