بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

ملتان سلطانز کے شاہنواز دھانی پی ایس ایل 8 سے باہر ہو گئے

ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن سے باہر ہوگئے۔ دھانی دائیں ہاتھ کی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے آؤٹ ہوئے،  ملتان سلطانز نے ان کی جگہ نوجوان فاسٹ بولر محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

محمد الیاس اس سے قبل بھی ملتان سلطانز کا حصہ رہ چکے ہیں، وہ  ٹورنامنٹ کے بقیہ میچوں میں ملتان سلطانز کا حصہ ہوں گے۔24 سالہ فاسٹ بولر نے اب تک 51 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 58 وکٹیں حاصل کی ہیں۔

Back to top button