بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد پانچ ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور چودہ، کراچی پندرہ، پشاور سات، کوئٹہ چھ، گلگت دو، مری صفر اور مظفر آباد تین ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، اننت ناگ اور شوپیاں میں سرد اور خشک موسم کی توقع ہے جبکہ لیہہ، پلوامہ اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود اور سرد رہنے کی توقع ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہمولہ میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں آٹھ، لیہہ منفی بارہ اور شوپیاں منفی دو ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button