سانحہ پشاور، خوشاب میں شہدا کے ایصال ثواب کیلئے تقریب کا انعقاد
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ضلعی اانتظا میہ خوشاب کے زیراہتمام سرور شہید لائیبر یری پارک جو ہر آ باد میں سانحہ پشاور مسجد میں شہید ہونے والوں کی یا داور ان کی روح کے ایصال ثواب کیلئے گذ شتہ شام ایک تقر یب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر محمد حسان طارق،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) احمد صہیب،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اشفاق رسول،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ملک امتیاز احمد مانگٹ،ڈی ایس پی محمد عباس،دیگر افسران کے علاوہ انجمن تاجران کے رانا سلیم الرحمن،خطیب جامع مسجد مولا نا اظہار الحسن،میڈیاپرسنز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے لوگوں نے شرکت کی۔سرور شہید پارک میں پشاور مسجد شہداء کی یاد میں پھولوں کے گلد ستے رکھے گئے،پھولوں کی پتیاں نچھا ور کی گئیں اور شمیعں روشن کی گئیں۔مولا نا اظہار الحسن نے شہداء کی روح کے ایصال ثواب،پاکستان کی سلامتی و ترقی کیلئے خصوصی دعا کر وائی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) ڈاکٹر حسان طارق اور تقریب کے دیگر شرکاء نے کے پی کے میں پولیس اور آرمی کے جوانوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اس دہشت گردی کے خلا ف اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔تقریب کے اختتام پر دعا ئیہ تقریب کا شاندار اہتمام کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کی کاوشوں کو سراہا گیا۔