قومی
بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار کی ملاقات
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے امریکی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار ڈیرک شولے نے ملاقات کرکے پشاور دھماکے پر افسوس کا اظہار کیا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں ہوئی ملاقات میں ڈیرک شولے نے پشاور مسجد میں خودکش حملے سے جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا۔
ڈیرک شولے نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لئے امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے معاشی استحکام اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کی جانب پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔