بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب کی زیرصدارت ریسکیو افسران کا اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید کی زیرصدارت پنجاب ایمرجنسی سروس آفس خوشاب میں ریسکیو افسران کااجلاس منعقد کیا گیا ۔جس میں گزشتہ ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ریسکیو کنٹرول روم کو 6304 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 1778 ایمرجنسی کالز تھیں۔ جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 1761 متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا۔ ڈسٹرکٹ آفیسر انجینئر حافظ عبدالرشید نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 236 روڈٹریفک کے حادثات،1334میڈیکل کی ایمرجنسیز، 09 آتشزدگی کے واقعات، 26کرائم کے واقعات اور 173دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے، اونچی جگہ سے گر نے وغیرہ اور دیگرایمرجنسیز شامل ہیں گزشتہ ماہ میں 200 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ1521 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر تے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق انجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 361متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیاگیا بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر انجینئر حافظ عبدالرشید نے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ دوران ڈرائیونگ تیز رفتاری سے گریز کریں گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ کا استعمال اور موٹر سائیکل چلاتے ہوئے ہیلمٹ کے استعمال کو یقینی بنائیں ٹریکٹر ٹرالی پر ریفلیکٹنگ ٹیپ کا استعال کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

اشتہار
Back to top button