بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر بابر غوری وطن واپس پہنچ گئے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق بابرغوری کو حفاظتی ضمانت ملنے کے باعث انہیں حراست میں نہیں لیا گیا ہے، ان کے خلاف ایف آئی اے میں ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے تحت مقدمات درج ہیں جب کہ بابرغوری کے خلاف نیب میں بھی کراچی پورٹ میں غیرقانونی بھرتیوں کی تحقیقات جاری ہیں۔

سابق وفاقی وزیر  بابر غوری 2015 سے بیرون ملک تھے اور وہ 7 سال بیرون ملک مقیم رہے، بابر غوری 2015 کے بعد 4 جولائی 2022 کو وطن واپس لوٹے تھے اور اس موقع پر انہیں پولیس نے کراچی ائیرپورٹ سے ہی حراست میں لے لیا تھا۔بابرغوری کو اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کیاگیا تھا۔

مزید پڑھیے  کالعدم تنظیموں کے سات دہشت گرد گرفتار
Back to top button