علاقائی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) خوشاب کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سبزیوں اور پھلوں کی کنٹرول نرخوں پر فراہمی یقینی بنانے کیلئے علی الصبح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)خوشاب احمد صہیب اور ڈی او انڈسٹریز محمد عبداللہ نے سبزی وفروٹ منڈی خوشاب کا دورہ کیا۔انہوں نے منڈ ی میں موجود سبزیوں اور پھلوں کے سٹالز پر جاکر ان کی کوا لٹی کابغور جائزہ لیا اورنیلامی کے عمل کو چیک کیا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل)احمد صہیب نے مارکیٹ کمیٹی اور تاجروں سے مشا ورت کے بعد سبزی و پھلوں کے نرخوں کا تعین بھی کروایا۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی کے عملہ کو ہدا یت کی کہ وہ بولی کے وقت ہو شیا ر باش رہیں اور منڈی میں ذاتی دلچسپی لے کرٹماٹر،پیاز اور دیگر اشیاء کی ترسیل اور انکے بھاؤ پر خصو صی اور کڑی نگاہ رکھیں۔