بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

عدیل رضا خان بلوچ نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی کا امتحان امتیازی نمبروں میں پاس کرلیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) جمالی بلوچاں کے ہونہار سپوت عدیل رضا خان بلوچ کا ایک اور اعزاز ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی کا امتحان امتیازی نمبروں کے ساتھ پاس ، عوامی سماجی ، تعلیمی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار ۔ عدیل رضا خان بلوچ جمالی بلوچاں کی معروف سماجی و تعلیمی شخصیت ایکس پریزینٹ پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب سردار قنبر رضا خان بلوچ کے صاحبزادےہیں ۔ وہ بلوچ فیملی کے وہ قابل فخر چشم وچراغ ہیں جنہوں نے پے در پے پنجاب پبلک سروس کمیشن اور فیڈرل پبلک سروس کمیشن کے متعدد امتحانات میں شاندار نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کی اور مختلف سرکاری عہدوں کے لیے ان کا باقاعدہ تقرر عمل میں لایا گیا ۔ حال ہی میں انہوں نے ایف پی ایس سی کے زیر اہتمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی بی کے تحریری امتحان میں بھی امتیازی نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کرکے اپنے آپ کو قسمت کا دھنی ثابت کیا ہے ۔ جس پر علاقہ تھل کے عوامی سماجی ، تعلیمی اور صحافتی حلقوں نے عدیل رضا خان بلوچ کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ دریں اثناء عدیل رضا خان بلوچ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنی پے در پے شاندار کامیابیوں کو اپنے والدین کی دعاوں اور اساتذہ کرام کی محنت شاقہ کا ثمر قرار دیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہےکہ انشاء اللہ اپنے والدین، اساتذہ کرام اور علاقے کا نام روشن کرنے کے لیے مثالی کردار ادا کروں گا ۔

اشتہار
Back to top button