بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

تحصیل نورپورتھل میں بھی ساتویں قومی مردم شماری کےلیے عملہ کی تربیت کا کام مکمل

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) تحصیل نورپورتھل میں بھی ساتویں قومی مردم شماری کےلیے عملہ کی تربیت کا کام مکمل کرلیا گیا۔
یہ پاکستان میں پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہے جو یکم مارچ سے شروع ہوگی۔ عملہ کی تربیت کو 6 مختلف بیجز میں ترتیب دیا گیا۔ جس کے لیے دو وینیوز منتخب کیے گئے۔گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد میں سبجیکٹ ٹرینر کے فرائض اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر محمد آصف خان نیازی مرکز نور پور صدراور آئی ٹی نے سر انجام دئیے۔ ہر بیج میں موک ایکسرسائز بھی کروائی گئی آخری بیج میں نامور ایجوکیشنسٹ سینیر ہیڈماسٹر ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو اور سینیر ہیڈماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ نے بھی مردم شماری کے عملے کی تربیت کی۔ اس سارے عمل کی نگرانی سینسز آفیسر تحصیل نورپورتھل ملک ابوبکر نے کی۔

Back to top button