بین الاقوامی
کیلیفورنیا میں مسلسل دوسرے روز فائرنگ سے مزید 7 افراد ہلاک
امریکی ریاست کیلی فورنیا میں مسلسل دوسرے روز فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد دو روز کے دوران فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ کیلی فورنیا کے شہر ہاف مون بے میں پیش آیا جہاں مسلح شخص نے اپنے سابق ساتھی ورکرز کو نشانہ بنایا جس میں 7 افراد ہلاک ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ فائرنگ سے ہلاک ہونے والوں چینی امریکی فارم ورکرز شامل ہیں جب کہ پولیس نے واقعے میں ملوث 67 ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جو چینی باشندہ بتایا جارہا ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز بھی کیلی فورنیا کے ہی شہر لاس اینجلس میں مونٹیری پارک کے قریب فائرنگ کا ایک واقعہ اس وقت پیش آیا جب چینی نئے سال کے آغاز کے جشن کے لیے جمع تھے، اس واقعے میں اب تک 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔