قومی
خوشاب کی تاریخ میں پہلی لیڈی سب انسپکٹر کی تعیناتی
خوشاب(نور الہیٰ عاطف)انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ضلع خوشاب کی تاریخ میں پہلی لیڈی سب انسپکٹر بطور ایس ایچ او تعینات کر دی گئی ہیں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب اسدالرحمان نے لیڈی سب انسپکٹر انعم سرفراز کو خوشاب کی تاریخ میں پہلی لیڈی ایس ایچ او کے طور پر تعینات کیا ہے ۔ انعم سرفراز کو پہلی خاتون ایس ایچ او کے طور پر تھانہ جوڑااکلاں میں تعینات کیا گیا ہے ۔ قبل ازیں سب انسپکٹر انعم سرفراز سرگودھا میں چار سال تک بطور انچارج ریپ انویسٹی گیشن یونٹ فرائض منصبی سر انجام دےچکی ہیں ۔