ضلع خوشاب کی بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات میں نوجوان قانون دانوں نے اپنے آپ کو قسمت کا دھنی ثابت کردیا
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کی بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات میں علاقہ تھل کے نوجوان قانون دانوں نے اپنے آپ کو قسمت کا دھنی ثابت کردیا۔ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے الیکشن میں اتراء گروپ کے ملک حاجی زوار حسین کھارا نائب صدر منتخب ہوئے۔ ان کا تعلق دادو والا تھل سے ہے ۔ تحصیل بار شیشن قائد آباد کے الیکشن میں ہردالعزیز قانون دان ملک عبد الحفیظ اسلم بوڑانہ بطور صدر منتخب ہوئے ان کا آبائ علاقہ سرگل تھل ہے ۔ ان کا شمار علاقہ تھل کی ممتاز سماجی اور سیاسی شخصیات میں ہوتا ہے ۔
تحصیل بار ایسوسی ایشن نورپورتھل کےانتخابات میں ملک عبدالقیوم ظفر راہداری صدر جبکہ ملک ذیشان عباس گجر بطورجنرل سیکرٹری منتخب ہوءے۔ ملک عبدالقیوم ظفرراہداری کا آبائی علاقہ راہداری تھل ہے جبکہ ملک ذیشان عباس گجر نورپورتھل سے تعلق رکھتے ہیں ۔ دریں اثناء علاقہ تھل کے عوامی ،سماجی، صحافتی اور دیگر حلقوں نے ضلع بھر کی بارایسوسی ایشنز کے جملہ نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔