کھلی کچہریوں کےانعقاد کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، ڈی پی او خوشاب اسد الرحمان
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب اسد الرحمان نے کہا ہے کہ کھلی کچہریوں کےانعقاد کا مقصد عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ نورپورتھل میں منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تحصیل نورپورتھل اللہ نوازخان اور ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل ملک فیصل محمود سمیت دیگر پولیس آفیسرز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈی پی او خوشاب نے کہا کہ ضلع بھر میں تواتر سے کھلی کچہریوں کے انعقاد سے عوام کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے دروازے عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں ۔ان کی دادرسی میری اولین ترجیح ہے ۔ اسد الرحمان نے کہا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا ۔اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سائلان نےڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کو اپنےاپنے مسائل سے آگاہ کیا ۔ اسدالرحمان نے موقع پر اس سلسلہ میں ضروری احکامات صادر کئے ۔ دور دراز سے آئے ہوئے لوگوں نے نورپورتھل میں کھلی کچہری کے انعقاد پر ڈی پی او اسد الرحمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ کھلی کچہری میں سابق ںاظم یونین کونسل رنگپوربگھور ملک غلام جعفرخان بگھور، معروف سماجی شخصیات ملک وحیداللہ بوڑانہ ، ملک خالد اقبال اعوان اور ملک عبدالروف سگو سمیت دیگر عمائدین علاقہ نے بھی شرکت کی ۔