علاقائی
اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سردار مہتاب احمد خان بلوچ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوآنہ کا دورہ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) اسسٹنٹ کمشنر بھوآنہ سردار مہتاب احمد خان بلوچ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوآنہ کا دورہ ، مختلف شعبہ جات کا معائنہ و ہدایات ۔ اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ سردار مہتاب احمد خان بلوچ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال بھوانہ کے ایمرجنسی سیمت وارڈز میں جا کر مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات سیمت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سردار مہتاب احمد خان بلوچ نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرکے خوشنودی ء خداوندی حاصل کی جاسکتی ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مریضوں کو بروقت چیک کرنے اور انکے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آنے پر بھی زوردیا۔