علاقائی
ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد کے سینئر ڈاکٹر ملک غلام نبی ریٹائرڈ ہوگئے
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد کےسینئر ڈاکٹر ملک غلام نبی مدت ملازمت پوری ہونے پرریٹائرڈ ہوگئے۔ ہسپتال ہذا میں انہوں نےاپنی سروس کے دوران اپنے فرائض مبصبی طریق احسن سرانجام دئیے۔ ہسپتال میں انکی سروس کا آخری روز انتظامیہ کی جانب سے ایک پروقار اعزازی الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔جس میں کثیر تعداد میں کنسلٹنٹ ڈاکٹرز ، میڈیکل آفیسرز و وویمن میڈیکل آفیسرز ، چارج نرسزز اور این ایم ایس سٹاف نے بھرپور شرکت کی۔
اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر آصف محموداحمد قاضی سمیت دیگر نے ان کی خدمات کو شاندارالفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ہستال کی شاندارروایت کے مطابق کیک بھی کاٹا گیا اور ڈاکٹر ملک غلام نبی پر پھولوں کی پیتاں ان پر نچھاور کرتے ھوئے انہیں ہسپتال سے شایان شان طریقے سے الوداع کیا گیا ۔