بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

جاوید حسنین شاہ شیرازی نے شاہ پورصدرگرڈ اسٹیشن پر نئے فیڈر کا باقاعدہ افتتاح کردیا

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ممبر قومی اسمبلی این اے 92 جاوید حسنین شاہ شیرازی نے شاہ پورصدرگرڈ اسٹیشن پر نئے فیڈر کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس پروقارتقریب میں انہوں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ مہر محمد ذوالفقار جھاوری ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن جھاوریاں، حافظ غلام مصطفی ایل ایس چیرمین فیسکو سب ڈویژن جھاوریاں اور محمد حسنین جنرل سیکریٹری یو ڈی سی فیسکو سب ڈویژن جھاوریاں سمیت معزیزین علاقہ بھی اس موقع پر موجودتھے۔ ایم این اے جاوید حسنین شاہ شیرازی نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ انشاءاللہ نئے فیڈر کے ذریعے صارفین بجلی کو بھرپور سہولت میسر آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی ا کے فضل وکرم سے یہ بات باعث مسرت ہے کہ اہلیان علاقہ کے ساتھ کیاگیا ایک اوروعدہ پورا ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی فلاح وبہبود کےلیے ہرگز کوئ دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جاءے گا۔ قبل ازیں مہمان خصوصی کی آمد پر ان۔کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔

اشتہار
Back to top button