بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شہباز گل ماسک لگائے ایمبولیس میں لیٹ کر عدالت میں پیش

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل پر ایک بار پھر فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ عدالت نے شریک ملزم عماد یوسف کی عدم حاضری پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔اداروں کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل کو ایمبولنس کے ذریعے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد پہنچایا گیا۔

میڈیا میں گردش ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شہباز گل اسٹریچر پر لیٹے ہوئے ہیں اور انہوں آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے۔خیال رہے کہ سانس لینے کی تکلیف کے باعث پی ٹی آئی رہنما لاہور سروسز ہسپتال میں داخل ہوئے تھے ، اطلاعات کے مطابق انہیں سانس اور کھانسی میں دشواری کا سامنا تھا۔

شہبازگِل کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی جبکہ پراسیکوٹر رضوان عباسی اور شہبازگِل کے وکیل برحان معظم عدالت میں پیش ہوئے۔اے آر وائے نیوز کے سربراہ عماد یوسف کے وکیل نے کہا کہ ان کے مؤکل کو ملیریا ہو گیا ہے لہذا ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کی جائے جس پر ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ لگتا ہے باریاں لگی ہوئی ہیں، شہبازگِل ایمبولینس پر لاہور سے آگئے اور عماد یوسف کراچی سے نہیں آئے۔

پی ٹی آئی رہنما کے وکیل نے کہا کہ شہبازگِل عدالت کے باہر ایمبولینس میں موجود ہیں جس پر عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ لٹک رہا ہے لگتا ہے، ایسا لگ رہا ٹائم آگے کیاجارہاہے،بعدازاں عماد یوسف کی میڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کردی گئی۔شہباز گل کے وکیل نے کہا کہ یہ بیمار آدمی کےوارنٹ گرفتاری جاری کرا دیتےہیں، ایمبولینس سے شہباز گل کو نہیں اتار سکتے، انہیں آکسیجن ماسک لگا ہوا ہےجس کے بعد عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کی حاضری لگا دی۔

اس کے علاوہ عدالت نے شریک ملزم عماد یوسف 50 ہزار روپے مچلکوں کے عوض قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے جبکہ شہباز گل پر ایک مرتبہ پھر فرد جرم عائد نہ ہو سکی

عدالت نے سماعت ملتوی کرتے ہوئے شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 20 جنوری کی تاریخ مقرر کردیعدالت نے آئندہ سماعت پر تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔خیال رہے کہ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کو 9 اگست 2022 کو بغاوت اور عوام کو ریاستی اداروں کے خلاف اکسانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

اشتہار
Back to top button