بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

فیصل آباد میں پولیس مقابلہ، دو ڈاکو ہلاک

 تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈاکو ہلاک ہوگئے ۔پنجاب کے ضلع فیصل آباد میں تھانہ صدر تاندلیانوالہ کے علاقے 615 گ ب میں پولیس نے 4 مشکوک افراد کو روکا، جس پر ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ شروع کر دی،  جوابی فائرنگ میں دو ملزم ہلاک جبکہ  2 فرار ہوگئے۔پولیس نے موقعہ سے اسلحہ اور دو موٹر سائیکلیں بھی برآمد کرلیں ، برآمد ہونے والے دونوں موٹر سائیکل ڈکیتی کی واردات میں چھینے گئے تھے ۔پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت شاہد اور احسان کے نام سے ہوئی ہے ، جو پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھے ۔پولیس کی جانب سے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

اشتہار
Back to top button