بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان ، عراق کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پاکستان اور عراق نے دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔یہ اتفاق رائے سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر ساجد طوری اور پاکستان میں عراق کے سفیرHamid Lafta کے درمیان جمعرات کے روز اسلام آباد میں ایک ملاقات میں ہوا۔انہوں نے دوطرفہ تعلقات اور پاکستان زائرین خصوصاً عراق میں پھنسے ہوئے افراد کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں فریقوں نے زائرین کیلئے ایک جامع پالیسی کے فروغ کیلئے دوطرفہ تعاون بڑھانے کی غرض سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کی خواہش ظاہر کی تاکہ عراق میں پاکستانیوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوسکیں اور پاکستانی افرادی قوت کو عراق بھیجا جائے اور غیر قانونی نقل مکانی کاخاتمہ کیاجاسکے۔عراقی سفیر نے وفاقی وزیر کو باضابطہ طور پر پیشکش کی کہ وہ زائرین کی پالیسی اور پاکستانی افرادی قوت کو عراق بھیجنے کے معاملے کو حتمی شکل دینے کیلئے اگلے ماہ عراق کا دو رہ کریں۔ یہ دعوت قبول کرلی گئی۔

اشتہار
Back to top button