بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں  سوات ، مینگورہ ، چارسدہ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹراسکیل پر 5.2  جبکہ گہرائی 179  کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے ، زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش ریجن تھا۔زلزلے سے  کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔

Back to top button