بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا) کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آل پاکستان رائٹرز ویلفیئر ایسوسی ایشن(اپووا) کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام، نامور شعراء اور ادیبوں کی تقریب میں شرکت۔ معروف مصنفہ اور شاعرہ شاھین اشرف کی طرف سے اپووا وفد کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر اپووا وفد کا کہنا تھا کہ شاہین آپااعلی ا ذوق رکھنے والی ملنسار اور ادب دوست خاتون ہیں۔ شاہین آپا نے بھی فروغ ادب کے لیے کی جانے والی اپووا کی کاوشوں کو سراہا۔وفد میں اپووا کے بانی وصدر ایم ایم علی ،حافظ محمد زاہد،محمد اسلم سیال،سفیان فاروقی،مدیحہ کنول ،سحرش خان،علیمہ جبیں،فلک زاہد ،ماہم زہرہ اور دیگر نے شرکت کی اور اس پر تکلف عشائیے پر شاہین اشرف آپا کا شکریہ ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button