بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، صدر مملکت

صدر  مملکت عار ف علوی کا کہنا ہے  کہ اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے۔انسانی حقوق کے عالمی دن کےموقع پر اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے کہا کہ یہ دن اقوام متحدہ (یو این ) میں انسانی حقوق کےعالمی منشورکی یاد دلاتا ہے، اقوام متحدہ کشمیریوں کے بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ صدرمملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کا آئین اسی اقدار کی عکاسی کرتا ہے، ہر پاکستانی کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیےکہ وہ اپنےفرائض نہ بھولے اور  اپنے بنیادی اصولوں  پر کبھی سمجھوتہ  نہ کریں۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے 74 سال قبل انسانی حقوق کا عالمی منشور منظور کیا تھا۔

اشتہار
Back to top button