بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

شمالی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری

پاکستان کے شمالی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے  اور  نانگا پربت پر 10 فٹ سے زیادہ برف پڑ  چکی ہے۔بابوسر ٹاپ، نانگا پربت، داریل، تانگیر، گوہر آباد، نیاٹ کے پہاڑوں پربرفباری ریکارڈ کی گئی اور پہاڑوں پر برف پڑنے کے بعد چلاس شہر اور گردونواح میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔نانگا پربت پر 10 فٹ سے زیادہ برفباری ریکارڈ کی جاچکی ہے جبکہ بالائی علاقوں کے پہاڑوں پر  بھی ہلکی برفباری ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کے ساتھ بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش (پہاڑوں پر برفباری) کا امکان ہے۔پنجاب کے میدانی علاقوں، بالائی سندھ اور خیبرپختونخوا میں صبح کے اوقات میں دھند چھائی رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیے گئے بعض بڑے شہروں کے درجہ حرارت: اسلام آباد نو ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور تیرہ، کراچی سترہ، پشاور دس، کوئٹہ چھ مظفر آباد اور مری چار، گلگت تین ڈگری سینٹی گریڈ۔ ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لئے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، سرینگر، لیہہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے جبکہ جموں میں صبح کے وقت جزوی طور پر دھند چھائی ہوئی ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ اور بارہمولہ میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پندرہ، لیہہ منفی چھ، اننت ناگ اور شوپیاں صفر ڈگری سینٹی گریڈ۔

Back to top button