صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی صدارت میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا اجلاس ہوا جس میں وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی رانا الطاف، ایم ایس نشتر ہسپتال ڈاکٹر راؤامجد، ایم پی اے ملک سلیم لابر،سبین گل اور سینڈیکیٹ کے دیگر ممبران شریک ہوئے۔
اجلاس میں نشتر ہسپتال کے لیے 11 ارب روپے کے سالانہ بجٹ، نشتر ہسپتال کے لیے 52 کروڑ روپے سے ادویات کی خریداری کی بھی منظوری دی گئی۔ سینڈیکیٹ اجلاس میں 31 ایجنڈا آئٹم اور 10 ٹیبل ایجنڈا آئٹم زیر بحث لائے گئے۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاج معالجہ میں بہتری اولین ترجیح ہے۔
یونیورسٹی اور ہسپتال کے امور میں قواعد و ضوابط پر عمل کیاجائے نشتر میڈیکل یونیورسٹی اور نشتر ہسپتال کو مثالی ادارہ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ اجلاس کے دوران نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں مختلف کورسز کے اجرا کی منظوری دی گئی۔
صوبائی وزیر نے ملازمین سے متعلق کورٹ کیسز کو قانون کے مطابق حل کرنے کی ہدایت کی جبکہ ہسپتال کے لیے 5 کروڑ روپے کے گلوز خریدنے پر تحقیقات کا حکم دیا۔