بسم اللہ الرحمن الرحیم

تعلیم

گورنمنٹ ہاٸی سکول راہداری میں یومِ والدین اور تقسیم انعامات کی پروقار تقریب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)گورنمنٹ ہاٸی سکول راہداری میں یومِ والدین اور تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کاانعقاد کیاگیا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری سکولز ضلع خوشاب ملک فضل الٰہی فضل اور اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر ظہیر عباس بھٹی نے بطور مہمانِان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں ڈسٹرکٹ فزیکل آفیسر عابدحسین بھٹی ،سابق چیٸرمیں یو سی راہداری حافظ محمدصدیق راہداری ،سابق ناظم حکیم محمد اقبال راہداری،ملک عبدالقیوم راہداری ایڈووکیٹ،چوہدری امتیاز، ملک منظورحسین بمب،سیدغلام محمد شاہ،صوبیدار اورنگ زیب،غلام قادر راہداری اور محمدسلیمان راہداری کے علاوہ سکول کونسل کے اراکین اور والدین نے شرکت کی۔طلبا۶ نے پی ای ٹی قیصراقبال آہیر اور حافظ سراج کی قیادت میں شاندار پی ٹی شو جمناسٹک اور تقریری پروگرام پیش کیا۔ اس موقع پرہیڈماسٹر ملک محمد خالد راہداری نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوءے مہمانان خصوصی کا تہ دل سے شکریی ادا کیا اور ادارہ کی کارکردگی پرروشنی ڈالی۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں کی سکول میں حاضری یقینی بناٸیں۔ ڈی ای او ملک فضل الٰہی فضل نے اپنے خصوصی خطاب میں ادارہ کی کارکردگی اورطلبا۶ کی بہترین پرفارمنس پر ہیڈ ماسٹر ملک محمد خالدراہداری اوران کے سٹاف کی کارکردگی کو سراہا۔۔
مہمان خصوصی نے اساتذہ کرام میں حسن کارکردگی سرٹیفکیٹس اور طلبا۶ میں انعامات بھی تقسیم کٸے ۔

اشتہار
Back to top button