کو ئی بھی ریاست اپنے شہریوں کے بغیر ریا ست نہیں ہو سکتی، ڈپٹی کمشنر خوشاب
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس نے کہا ہے کہ کو ئی بھی ریاست اپنے شہریوں کے بغیر ریا ست نہیں ہو سکتی جب تک ریا ست کے با شندے آ زادانہ طور پر اپنے حق کا استعمال نہ کریں۔ ریاست کے با شندے اپنے ووٹ کے ذر یعے نمائندے منتخب کر کے حکومت میں بھیجتے ہیں تاکہ وہ ملکی معا ملا ت کے بہترین فیصلے کریں اور ان کی زند گیوں پر اثر انداز ہونے والے مسائل کا حل نکا لیں۔ڈپٹی کمشنر میثم عباس ڈ سٹرکٹ پریس کلب جوہرآباد میں ووٹرز کے قو می دن کو منا ئے جا نے والے ایک منعقدہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔وہ اس سیمینا ر کے مہمان خصوصی بھی تھے۔سیمینار کااہتمام الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کے ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے کیا گیا تھا۔ڈپٹی کمشنر نے سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ وہ ضلعی سطح سے لے کر نیچے یونین کونسل سطح تک شناختی کارڈ کا اجراء کروانے،ووٹ کے اندارج اور ووٹ کاسٹ کرنے کی اہمیت کو اجاگر کریں
نیز اس میں خواتین کی نمائندگی اور شرکت کو بھی یقینی بنائیں۔ڈپٹی کمشنر نے سیمینار کے شرکا ء سے کہا کہ وہ اپنے خاندان،علاقہ اور آ س پاس میں ان افرا د کے شنا ختی کا رڈ لازمی بنوائیں جنکی عمر 18سال تک پہنچ چکی ہے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اصغر علی ڈاہا نے ووٹرز کے قو می دن کے منائے جانے کی غرض و غائت،اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔انہوں نے آ ئین پاکستان کے تحت الیکشن کمیشن آ ف پاکستان کی ذمہ داریوں،ووٹ کے اندراج اور درستگی،اسسٹنٹ رجسٹریشن آ فیسرز کی تعیناتی اور سہولت سنٹروں کے قیام،مختلف فارموں کی دستیابی،اس پروگرام کو سکول اسمبلیوں میں آ گاہی دینے اور دیہا ت سطح تک پھیلانے کے بارے بتایا۔الیکشن آ فیسر اسامہ محمد علی نے ووٹ کی اہمیت کو اجا گر کرنے،حق رائے دہی کااستعمال،ووٹر ز ایجوکیشن پلان،ووٹ کادرست استعمال،عوام کے اعترا ضات اور ان کا ازالہ کر نا،ویلیج کونسلوں کا قیام اور خواتین ووٹر ز کے اندراج بارے تفصیل سے آ گاہی دی۔سیمینار کا با قا عدہ آ غا ز تلاوت کلام پاک اور ہدیہ ءنعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔سیمینار کے اختتام پر ڈ پٹی کمشنر میثم عباس کی قیا دت میں ایک آ گاہی واک بھی کی گئی۔