بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آئی جی پولیس بلوچستان سے اعظم سواتی کیخلاف درج مقامات کی رپورٹ طلب

 بلوچستان ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات  درج نہ  کرنےکا حکم دے دیا۔بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بینچ نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمات درج کرانے کے حوالے سے دائر درخواست  پر سماعت  کی۔

اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے لیے درخواست ان کےبیٹے عثمان سواتی نے دائر کی تھی جس پر عدالت نے مختصر سماعت کی۔بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف  مزید  مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا اور آئی جی پولیس سے ان کے خلاف درج مقدمات کی تحریری رپورٹ بھی طلب کرلی۔

اشتہار
Back to top button