بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے، عمران خان

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہے کہ 1100 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے۔عمران خان نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ اس قوم نے این آر او 1 کی بھاری قیمت چکائی ہے، ان دو مجرم خاندانوں اور ان کے حواریوں کی لوٹ مار نے 10 برس میں ہمارا قرض چار گناہ بڑھا دیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ  این آر او 2 تو اس سے بھی بڑھ کر شرمناک ہے۔انہوں نے مزید لکھا 1100 ارب روپے کے کرپشن کیسز کو معافی و استثنیٰ دیا جارہا ہے جو قوم کی جیبوں پر یہ دن دیہاڑے ایک ڈاکا ہے۔

اشتہار
Back to top button