بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ انگلینڈ نے جیت لیا

انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے راولپنڈی میں کھیلے گئے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز آخری سیشن میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم کو 74 رنز کے فرق سے شکست دیکر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے، پاکستان کی ٹیم جسے انگلینڈ کی جانب سے 343 رنز کا ہدف دیا گیا تھا 268 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 74 رنز کے فرق سے ہار گئی، پاکستان کی جانب عبداللہ شفیق نے چھ، امام الحق نے 48 ، اظہر علی نے 40، کپتان بابر اعظم نے چار، سعد شکیل نے 76،محمد رضوان نے 46، سلمان علی آغا نے 30، نسیم شاہ نے چھ، زاہد محمود ایک، حارث رئوف نے صفر جبکہ محمد علی بغیر کوئی سکور بنائے ناٹ آئوٹ رہے، انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے چار، اولی رابنسن نے چار جبکہ بین سٹوکس اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اشتہار
Back to top button