بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

25نومبر سے کرشنگ کا آ غاز ہر صورت یقینی بنا یا جائے گا، ڈپٹی کمشنر خوشاب

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر 25نومبر سے کرشنگ کا آ غاز ہر صورت یقینی بنا یا جائے گا تا ہم کسانوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے گنے کی ہارویسٹنگ بر وقت کر کے فصل کو جلد شوگر ملز پہنچانے کا اہتمام کریں۔ڈپٹی کمشنر ڈی سی کمپلیکس کے کانفرنس روم میں ڈسٹرکٹ شوگر کین پر چیزاینڈمانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کر رہے تھے اجلاس میں ڈی پی او خوشاب اسد الر حمن،اے ڈی سی (آر) نوید احمد،اے ڈی سی (جی) احسا ن اللہ،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اشفاق رسول،سی او ایم سی حرا ء جا وید،ڈپٹی ڈائریکٹر ایگر یکلچر عبدالماجد،جی ایم شوگر ملز جو ہرا ٓباد کے علاوہ کمیٹی کے دیگر ارکان موجود تھے۔اجلا س میں ملز انتطامیہ کی طرف سے گنے کی ٹرالیوں کی ٹریفک کی روانی کے مؤ ثر انتظامات کر نے، ٹو ٹی ہو ئی سٹر کات کی بحالی،دریائے جہلم پل اور دیگر راستوں میں روکا وٹوں کو دور کرنے،ٹرالیوں کے پیچھے رات کے وقت ریفلیکٹر لگانے،کسانوں کو ایجوکیٹ کرنے،گنے کی ٹرالیوں کے لو ڈنگ کی حد مقرر کرنے اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ملز انتظامیہ کی جانب سے کسانوں اور انتظامیہ سے بھر پور تعا ون کی یقین دھانی کروائی گئی۔ڈپٹی کمشنر نے ملز انتظامیہ کو حکومت کی پالیسی کے مطابق تین سو روپے فی من گنا خریدنے اور حکومت پنجاب کے احکامات پر پوری طرح عملدرآمد کر نے کی ہدایت کی۔

اشتہار
Back to top button