بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

اسسٹنٹ کمشنر خوشاب کا مصنوعی گرانی کیخلاف جوہر آباد اور خوشاب کا تفصیلی دورہ

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب میثم عباس کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اشفاق رسول نے بنیادی اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے اور مصنوعی گرانی پیدا کرنے والوں کے خلاف جوہرآباد اور خوشاب کا تفصیلی دورہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اشفاق رسول نے جوہرآباد اور خوشاب میں سبزی و فروٹ،گوشت،دودھ و دہی اور کریانہ سٹورز پر اشیاء کی قیمتوں،کوالٹی اور دستیابی کا جائزہ لیااور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر متعدد دکانداروں کو کل مجموعی طور پر مبلغ 18500روپے جرمانہ کیا۔اسسٹنٹ کمشنر خوشاب اشفاق رسول نے دکانداروں کو مُتنبہ کیا کہ وہ آئندہ زائد نرخوں پر اشیاء کی فروخت سے اجتناب کریں ورنہ ان کے خلاف مقدمات کا اندراج کر کے سخت قانونی کا روائی عمل میں لائی جائے گی۔

اشتہار
Back to top button