![](/wp-content/uploads/2022/11/sss-e1668853060959-780x470.jpg)
نور پور تھل کی ہر دلعزیز سماجی شخصیت راجہ محمد وسیم اکرم رشتہ ازدواج میں منسلک
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) نور پور تھل کی ہر دلعزیز سماجی شخصیت راجہ محمد وسیم اکرم رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ۔ ان کی شادی کی تقریب راجہ ہاؤس پر منعقد کی گئی ۔ جس میں علاقہ کی مختلف سماجی، سیاسی، صحافتی، ادبی، تعلیمی، کاروباری،تجارتی اور مذہبی نمائندہ شخصیات کے علاوہ راجپوت برادری نے بھرپور شرکت کی ۔ اس موقع پر شرکائے تقریب نے راجہ محمد وسیم اکرم کو زندگی کا نیا سفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ۔ واضح رہے کہ راجہ محمد وسیم اکرم ایپکا ضلع خوشاب کے رہنما راجہ محمد شہزاد اکرم کے چھوٹے بھائی ، ایکس چیئرمین عشر و زکواۃ کمیٹی راجہ حاجی غلام شبیر کے بھانجے ، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر ڈسٹرکٹ خوشاب راجہ نورالہی عاطف کے بھتیجے اور پی ایم ایل این یوتھ ونگ ڈسٹرکٹ خوشاب کے نائب صدر راجہ محمد عرفان قاسم کے کزن ہیں۔