حکیم راجہ ذکاءاللہ کے صاحبزادے ڈاکٹر راجہ انس شہزاد رشتہ ازدواج سے منسلک
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) بمبول کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت حکیم راجہ ذکاءاللہ کے صاحبزادے ڈاکٹر راجہ انس شہزاد رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے. ان کی شادی خانہ آبادی کی پروقارتقریب ان کے آبائ گاوٴں بمبول میں منعقد کی گئ۔ جس میں النورمیڈیکل کمپلیکس جوہرآباد کے مینجنگ ڈائریکٹر ملک محمد غفور آصف بوڑانہ ، سابق وائس چیرمین یوسی جمالی بلوچاں ملک ظفرعباس سگو، ایکس چیرمین عشروزکواہ ت کمیٹی راجہ حاجی غلام شبیر، ہیڈماسٹر ملک خضرحیات سگو، قیصر جنرل ہسپتال کے ملک محمد تنویر بوڑانہ ، نمبردار ملک قاسم علی سگو، پی ایم ایل این کے راہنما راجہ محمد دین، پی ٹی یو کے سب ڈویژنل راہنما ملک مجاہدحیسن کارلو، ملک محمد یاسین بوڑانہ اور ملک محمد فاروق سمیت راجپوت برادری کے علاوہ دیگر مختلف شعبہ ہاءے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمائندہ شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاءے تقریب نے راجہ انس شہزاد کو زندگی کا نیاسفر شروع کرنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوءے ان کے لیے نیک تمناؤں کااظہارکیا۔